بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
[wp_hijri_date ]
بغیر عمرہ کی نیت کے احرام کی چادریں پہن کر مطاف میں داخل ہونے کا حکم

بغیر عمرہ کی نیت کے احرام کی چادریں پہن کر مطاف میں داخل ہونے کا حکم

سوال: سعودی حکومت نے مطاف میں بغیر احرام/ بغیر عمرے کی نیت  کے جانے کو منع کردیا ہے، اس کا مقصد حجاج  و معتمرین کی آسانی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا بغیر عمرے کی نیت  کے احرام کی چادریں اوڑھ کے مطاف میں  جا سکتے ہے؟

الجواب بعون  الوھاب والیہ المرجع والمآب

سعودی حکومت کی طرف سے یہ پابندی حجاج اور معتمرین  کی آسانی کے لیے لگائی گئی ہے،  لہذا اس کی پابندی کرنی چاہیے اور نفلی طواف کے لیے پہلی منزل یا چھت کا انتخاب کرنا چاہیے۔مطاف میں بغیرِ نیتِ عمرہ احرام کی چادر پہن کر داخل ہونا مسلمانوں کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے اور گناہ کا کام ہے، جیسا کہ نبیﷺ کا فرمان ہے:

﴿مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا﴾(صحیح مسلم:283)

یعنی: جس نے ہمیں دھوکا دیا ، وہ ہم میں سے نہیں ۔

لہذا اس قانون کی رعایت کرتے ہوئے نفلی طواف کے لیے احرام کی چادر باندھ کر دھوکہ سے مطاف مین داخل ہونا غلط ہے، اس ے بچنا لازمی ہے۔

ھذا  ما عندی واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

رب کریم ہمیں جمیع معاملات میں قرآن و سنت کی پیروی کی توفیق عطا فرمائے۔

مجلس الافتاء، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر، کراچی

 

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں چھ سے سات دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔