بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
[wp_hijri_date ]
حیض کی ابتدائی عمر

حیض کی ابتدائی عمر

سوال: خواتین کو حیض کی ابتداء کس عمر سے ہوتی ہے؟

الجواب بعون  الوھاب والیہ المرجع والمآب

صورت مسؤلہ میں بر صحت سوال

خواتین میں حیض اور بلوغت کی ابتداء کا تعلق مختلف عوامل کے ساتھ ہوتا ہے، جیسے:علاقے کا موسم، جسمانی ساخت، خوراک، اور ماحولیاتی حالات۔

عموماً گرم علاقوں میں لڑکیاں جلد بالغ ہوجاتی ہیں، جبکہ سرد علاقوں میں بلوغت نسبتاً تاخیر سے آتی ہے۔ اسی طرح غذا کا بھی اس پر اثر ہوتا ہے، بعض غذائیں جسمانی نشوونما کو تیز کردیتی ہیں جس کی وجہ سے بلوغت جلد آجاتی ہے۔شریعتِ اسلامیہ نے حیض شروع ہونے کے لیے کوئی خاص متعین عمر مقرر نہیں کی، بلکہ اصل اعتبار حیض کے خون کے ظاہر ہونے کا ہے۔

ہمارے معاشرے اور ماحول میں عموماً لڑکیوں کو 13سے 14 سال کی عمر کے درمیان حیض شروع ہوجاتا ہے، البتہ بعض میں اس سے پہلے یا بعد میں بھی ہوسکتا ہے، اور یہ طبعی و عرفی اختلاف کے اعتبار سے معمول کی بات ہے۔

ھذا  ما عندی واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

رب کریم ہمیں جمیع معاملات میں قرآن و سنت کی پیروی کی توفیق عطا فرمائے۔

مجلس الافتاء، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر، کراچی

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں چھ سے سات دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔