بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
[wp_hijri_date ]
بغیر چار دیواری والی چھت پر نماز پڑھنا

بغیر چار دیواری والی چھت پر نماز پڑھنا

سوال:کیا  بغیر چار دیواری والی چھت پر نماز پڑھنا منع ہے ؟

الجواب بعون  الوھاب والیہ المرجع والمآب

صورت مسؤلہ میں بر صحت سوال

بغیر چار دیواری والی چھت پر نماز پڑھنا شرعاً منع نہیں ہے، بلکہ اگر جگہ پاک ہو اور نماز کے دیگر شرائط و آداب موجود ہوں تو وہاں نماز ادا کرنا درست ہے۔

شریعت میں جن مقامات پر نماز پڑھنے سے منع کیا گیا ہے، ان کی وضاحت احادیثِ نبویہ ﷺ میں موجود ہے، جیسے: قبرستان، حمام، نجاست والی جگہ وغیرہ، لیکن بغیر چار دیواری والی چھت پر نماز پڑھنے کی ممانعت قرآن و سنت میں کہیں وارد نہیں ہوئی، چنانچہ نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے:

﴿ وَجُعِلَتْ لِي الأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا﴾(صحیح  بخاری:438)

یعنی: میرے لیے تمام زمین میں نماز پڑھنے اور پاکی حاصل کرنے کی اجازت ہے۔

لہٰذا اصل یہ ہے کہ ہر پاک جگہ میں نماز جائز ہے، الا یہ کہ شریعت کسی خاص جگہ سے منع کردے۔ اس بنا پر بغیر چار دیواری والی چھت پر نماز پڑھنا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔

ھذا  ما عندی واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

رب کریم ہمیں جمیع معاملات میں قرآن و سنت کی پیروی کی توفیق عطا فرمائے۔

مجلس الافتاء، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر، کراچی

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں چھ سے سات دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔