سوال:سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ میں ناجائز کاموں، مثلاً سنیما یا دیگر حرام سرگرمیوں کے لیے سافٹ ویئر بنانا کیسا ہے؟
الجواب بعون الوھاب والیہ المرجع والمآب
اگر کوئی سافٹ ویئر یا ایپ ایسی سرگرمی کے لیے تیار کی جا رہی ہو جو شرعاً ناجائز ہو، جیسے فحاشی، عریانی، سنیما کے حرام مشاغل یا دیگر گناہ کے کاموں کو فروغ دینا، تو اس کی ڈویلپمنٹ، ڈیزائننگ یا تکنیکی معاونت کرنا جائز نہیں، کیونکہ یہ گناہ اور معصیت کے کام میں تعاون ہے، جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
﴿ وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴾(سورۃ ا لمائدۃ:02)
یعنی: نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرو، اور گناہ اور زیادتی کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد نہ کرو۔
لہٰذا ایسے سافٹ ویئر یا پلیٹ فارم کی تیاری، جس کا بنیادی مقصد یا غالب استعمال حرام امور کو فروغ دینا ہو، شرعاً جائز نہیں، کیونکہ یہ “الإعانة على الإثم“ (گناہ پر تعاون) کے زمرے میں آتا ہے۔
ھذا ما عندی واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
رب کریم ہمیں جمیع معاملات میں قرآن و سنت کی پیروی کی توفیق عطا فرمائے۔
مجلس الافتاء، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر، کراچی