سوال:کیا حالت جنابت میں مسجد جایا جاسکتا ہے؟
الجواب بعون الوھاب والیہ المرجع والمآب
صورت مسؤلہ میں بر صحت سوال
حالت جنابت میں مسجد جانا جائز نہیں ہے، کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
[ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنتُمْ سُكَارَىٰ حَتَّىٰ تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ وَلَا جُنُبًا إِلَّا عَابِرِي سَبِيلٍ حَتَّىٰ تَغْتَسِلُوا ۚ]
یعنی: اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! نماز(مسجد) کے قریب نہ جاؤ، اس حال میں کہ تم نشے میں ہو، یہاں تک کہ تم سمجھنے لگو جو کچھ کہتے ہو اور نہ اس حال میں کہ جنبی ہو، مگر راستہ عبور کرنے والے، یہاں تک کہ غسل کرلو۔
اس آیت کریمہ سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ حالت جنابت میں مسجد نہیں جایا جاسکتا،البتہ اگر کوئی حاجت ہو جس کے لیے مسجد میں جانا ہو اور مثلاً کوئی سامان اٹھانا ہو اور رکنا مقصود نہ ہو تو مسجد جایا جاسکتا ہے۔
ھذا ما عندی واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
رب کریم ہمیں جمیع معاملات میں قرآن و سنت کی پیروی کی توفیق عطا فرمائے۔
مجلس الافتاء، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر، کراچی