سوال:چمڑے کے موزوں پر مسح کا حکم کیا ہے؟
الجواب بعون الوھاب والیہ المرجع والمآب
صورت مسؤلہ میں بر صحت سوال
عربی زبان کے اندر ایسے موزے جو چمڑے کے بنے ہوئے ہوں ان کو ’’خف‘‘ کہا جاتا ہے، ان مسح کرنا نبیﷺ سے ثابت ہے، چنانچہ جلیل القدر صحابی سیدنا مغیرہ بن شعبہرضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
[ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الخُفَّيْنِ]
یعنی: نبیﷺنے وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا۔(صحیح بخاری:203)
اس حدیث سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ چمڑے کے موزوں پر مسح کیا جاسکتا ہے۔
ھذا ما عندی واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
رب کریم ہمیں جمیع معاملات میں قرآن و سنت کی پیروی کی توفیق عطا فرمائے۔