بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
[wp_hijri_date ]
کموڈ کا استعمال کرنا

کموڈ کا استعمال کرنا

سوال:کیا کموڈ کا استعمال شرعاً درست ہے؟

الجواب بعون  الوھاب والیہ المرجع والمآب

صورت مسؤلہ میں بر صحت سوال

صورت مسؤلہ میں اگر اس بات کا یقین ہو کہ اس پر کوئی نجاست نہیں لگی ہوئی ہے تو کموڈ کو استعمال کرنے میں شرعاً کوئی ممانعت نہیں ہے، بشرطیکہ  کہ پیشاب کے چھینٹوں سے بچا جائے، کیونکہ ان چھینٹوں سے نہ بچنا عذاب قبر کا موجب ہیں،  جیسا کی نبیﷺ  دو قبروں کے پاس سے گزرے تو نبیﷺ نے صحابہ کو بتایا کہ ان قبر والوں کو  عذاب ہورہا ہے،ایک کا سبب نبیﷺ نے بیان فرمایا:

[ لاَ يَسْتَتِرُ مِنَ البَوْلِ]

یعنی: ان میں سے ایک شخص پیشاب کے چھینٹوں سے نہیں بچتا تھا۔(صحیح بخاری:6055)

خلاصہ کلام: کموڈ کا استعمال کرنا شرعا جائز ہے اگر اس پر کوئی نجاست نہ ہو اور ناپاکی سے بچا جائے۔

ھذا  ما عندی واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

رب کریم ہمیں جمیع معاملات میں قرآن و سنت کی پیروی کی توفیق عطا فرمائے۔

مجلس الافتاء، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر، کراچی

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں چھ سے سات دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔