بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
[wp_hijri_date ]
قربانی کے جانور کی کم از کم عمر

قربانی کے جانور کی کم از کم عمر

سوال: قربانی کے جانور کی عمر  کم از کم کتنی ہوسکتی ہے ؟

الجواب بعون  الوھاب والیہ المرجع والمآب

واضح رہے کہ نبیﷺ نے قربان کیے والے جانور(اونٹ، گائے، بکرا) کی عمر کی قید بیان فرمائی ہے، جیسا کہ  نبیﷺ کا فرمان ہے:

﴿ لَا تَذْبَحُوا إِلَّا مُسِنَّةً إِلَّا أَنْ يَعْسُرَ عَلَيْكُمْ فَتَذْبَحُوا جَذَعَةً مِنْ الضَّأْنِ﴾(صحیح مسلم:1963)

یعنی: صرف مسنہ جانور کی قربانی کرو، ہاں! اگر تم کو دشوار ہو تو ایک سالہ دنبہ یا مینڈھا ذبح کر دو۔

مسنہ ایسے جانور کو کہتے ہیں جب جانور کے دودھ کے دانت دوسرے نئے دانت نکلنے کی وجہ سے گر جائیں تو وہ مسنہ یعنی دو دانتا کہلاتا ہے۔(المصباح المنیر: 292/1،  لسان العرب: 222/13)

اہل علم نے مسنہ  میں اونٹ کی عمر 5 سال ، جبکہ بکرے اور گائے میں دو سال بیان فرمائی ہے، لہذا جب جانور اس عمر کو پہنچ جائے تو اس کی قربانی کی جاسکتی ہے۔

ھذا  ما عندی واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

رب کریم ہمیں جمیع معاملات میں قرآن و سنت کی پیروی کی توفیق عطا فرمائے۔

مجلس الافتاء، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر، کراچی

 

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں چھ سے سات دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔