بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
[wp_hijri_date ]
بیوٹی کریم لگانے کے بعد وضو کا حکم

بیوٹی کریم لگانے کے بعد وضو کا حکم

سوال: کیاخواتین کا بیوٹی کریم کے استعمال کے بعد وضو کرنے کے لیے  کریم کا ازالہ ضروری ہے ؟

الجواب بعون  الوھاب والیہ المرجع والمآب

صورت مسؤلہ میں بر صحت سوال

          صورتِ مسؤلہ  میں استعمال کی جانے والی کریمیں دو اقسام  کی ہوتی ہیں:

۱۔ ان کے استعمال کے بعد کھال تک پانی پہنچ جاتا ہو۔

۲۔ ان  کے استعمال سے کھال  تک پانی نہ پہنچتا ہو۔

پہلی صورت  میں  چونکہ کھال تک وضو اور غسل کے پانی کا پہنچنا فرض ہے اور تھوڑا سا بھی حصہ خشک رہنے کی صورت میں  سخت وعید ہے، جیسا کہ نبیﷺ کا فرمان ہے:

[ وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ](صحیح بخاری:163)

یعنی:(خشک رہ جانی والی) ایڑیوں کے لیے سخت جہنم کا عذاب ہے۔

لہذا ایسی کریموں کےا ستعمال کی صورت میں  غسل اور وضو کرنے سے قبل ان ازالہ ضروری ہے۔دوسری صورت میں چونکہ کھال تک پانی پہنچ جاتا ہے،لہذا ایسی صورت میں  ان کی موجودگی میں وضو اور غسل  کرنے  میں کوئی حرج نہیں ہے، البتہ  دونوں  صورتوں میں اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ   کریموں میں حرام اجزاء شامل نہ ہوں، ورنہ ان کا استعمال مطلقا حرام ہوگا۔

ھذا  ما عندی واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

رب کریم ہمیں جمیع معاملات میں قرآن و سنت کی پیروی کی توفیق عطا فرمائے۔

مجلس الافتاء، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر، کراچی

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں چھ سے سات دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔